کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار کی منکی پاکس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عالمی ادارہِ صحت نے منک پاکس کو عالمی خطرہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے فوری اقدامات کی ہدایات دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم ہاؤس میں منکی پاکس کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور اجلاس کو بتاہا گیا کہ افریقہ میں پہلی بار یہ کیس رپورٹ ہوا اور یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں داخل ہوتا ہے اور پاکستان میں ایک کیس خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوا ہے۔ اور متاثرہ شخص کسی اور علاج کے لیے آیا لیکن تشخیص ہونے پر منکی پاکس کا کیس سامنے آیا ہے۔ 99 ہزار لوگوں میں آج تک یہ وائرس رپورٹ ہوا اور دو سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کم قوت مدافعت والے بچے اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کی علامات 4سے 10 دن میں واضح ہوتی ہیں ،ابتداعی علامات میں خارش ہوتی ہے اور جسم کے کسی بھی حصے میں خارش ہو سکتی ہے ۔ اس خارش سے سکن میں کوئی انفیکشن ہو تو اس سے ٹرانسفر ہو سکتی ہے اور اس کا علاج مریض کو ائسولیشن میں رکھا جائے اورفیملی ممبرز کو اس حوالے سے آگاہ رہنا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے مسلم لیگ ن کو 17 نشستوں والی حکومت قرار دیدیا
اس میں بخار والی ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور شدت اختیار کرنے پر اینٹی وائرس ادویات کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کی ویکسین سے ڈبلیو ایچ او نے انکار کیا ہے ڈی جی ائیر سروسز کو ہدایات جاری کی ہے کہ ائیر رپورٹ پر اسکریننگ کی جائے اور اس میں محکمہ صحت اور حکومتی مشینری اپنا کردار تو ادا کرے گی ۔لیکن ان ممالک سے آنے والے مسافر بھی با خبر رہیں ۔