اسلام آباد: 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے بعد بجلی صارفین کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے جس کے باعث بلوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر 28 اگست کو سماعت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سیوک 2024ماڈلز کی نئی قیمت سامنے آگئی
درخواست میں سی پی پی اے نے بتایا کہ جولائی میں 14 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس میں سے 35.89 فیصد پانی، 10.12 فیصد مقامی کوئلے، 7.64 فیصد درآمدی کوئلے اور 0.69 فیصد مہنگے فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔ مزید برآں، گیس سے 7.93 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 19.96 فیصد اور جوہری ایندھن سے 13.36 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس نئی قیمت کیساتھ اب کتنی کی ملے گی؟ جانئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب نے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مریم نواز عوام کے لیے سولر پروگرام بھی لانچ کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور دیگر صوبوں کو بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔