پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا منیجر احمد وقاص جنجوعہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا فیض حمید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہرکا بڑا بیان آگیا
پاکستان تحریک انصاف نے بھی احمد وقاص جنجوعہ کے گھر پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ وہ 25دن کے حراست میں رہے ہیں۔ ان پر سائبر کرائم اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی تھیں۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

