وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نجی شعبہ سے ماہرین کی بھرتی کےمعاملے اور ایم پی اسکیل پالیسی کو موثر اور سخت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں میں ایم پی سکیلز میں بھرتیوں پر نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں، ڈویژن اور محکموں کو ایم پی اسکیل پالیسی کے لئے گائیڈ لائنز اور ٹی آو آرز تشکیل دینے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے جس کے تحت تمام وزارتیں، ڈویژن ایم پی اسکیل کے لئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ٹی آو ارز تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارتوں کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں اور ڈویژن معمول کے کام کے لئے بھی ایم پی اسکیل پر بھرتی کررہی ہیں اور یہ عمل ایم پی اسکیل پالیسی کے اصولوں کے خلاف ہے اس ضمن میں وزارتیں ایم پی اسکیل بھرتی سے قبل واضح کریں کہ کیوں انہیں باہر سے افسران کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ِ: وفاقی حکومت کا 5 وزارتوں کے 28محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ
وزارتیں، ڈویژن اپنے افسران کی اہلیت کو بڑھانے کے لئے اقدامات یقین بنائیں اورناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ایم پی اسکیل کے تحت بھرتی کی جائے اس حوالے سے بھرتی سے قبل مکمل اسسمنٹ کا فارم اور تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایم پی اسکیل پالیسی 2020 کے ساتھ نئے قواعد و ضوابط کی پابندی کو لازمی قرار دیدیا۔