گھوٹکی کے علاقے اوباڑو کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر اوبورو کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بی پڑھیں: سوزوکی کلٹس کے بعد ویگن آر کی قیمتیں سامنے آگئیں
حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ موٹروے پولیس کو موسلا دھار بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

