پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر چیلنج

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر چیلنج

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج بارے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی لگا کہ دیکھ لے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت سنگین حالات ہیں لیکن میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار عوامی نمائندوں سے لے کے کٹھ پتلیوں کو دینےکامطلب ہے کہ آپ خیبر پختونخوا کو آگ کے سمندر میں پھنک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی فراہم کردہ ملاقات لسٹ پر عمل کرنے کی ہدایت

قبل ازیں پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤن کو گرفتاری بارے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں گھسنے والے نقاب پوش افرادکون تھے ؟ اس کا تعین کرنا وفاقی کابینہ کا کام ہے، جمہوریت میں جدوجہد اور بات چیت بھی ہوتی ہے، پارلیمنٹ سے گرفتاریاں استعفوں سے زیادہ اہم بات ہے۔

editor

Related Articles