عمران خان دسمبر تک جیل سے باہر آسکتے ہیں، سینئر صحافی شاہد متیلا

عمران خان دسمبر تک جیل سے باہر آسکتے ہیں، سینئر صحافی شاہد متیلا

سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہد متیلا نے کہا ہے کہ عمران خان دسمبر تک جیل سے باہر آسکتے ہیں اور جون ، جولائی تک حالات مکمل تبدیل ہو جائیں گے ۔

آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد متیلا نے کہا کہ عمران خان شروع سے غیر جمہوری غیر آئینی رجحانات کے حامل انسان ہیں ۔ انہوں نے کبھی بھی اصولوں کی سیاست نہیں کی ، وہ یو ٹرنز کو کہتے ہیں کہ یہ سیاسی ایک لیڈر کی معراج ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان اصول پسند ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ویسے بھی ان تین چار پانچ سالوں نے ہمارے جتنے بھی اصولوں کے بت تھے ،جمہوری اقدار کے سارے پامال ، مسمار دیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس کے بعد ویگن آر کی قیمتیں سامنے آگئیں

ان چار پانچ سالوں میں کوئی بھی اصول پسند نہیں رہا ، میں ابھی ایک ٹویٹ بھی کر کے آیا ہوں کہ ہر انقلابی نے چار پانچ سالوں میں اپنی قیمت وصول کی ہے ، یہ پچھلے 70 سے 75 سالوں میں اس طرح سے نہیں ہوا تو عمران خان صاحب کو کون استعمال کر سکتا ہے ؟وہ ذہین ترین آدمی ہیں میں ، یہ بات آج سے نہیں آٹھ نو سال سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان بہت انٹیلیجنٹ سیاستدان ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی رہائی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دسمبر تک وہ جیل سے باہر ہونگے اور شاہد جون یا جولائی میں حالات بلکل مختلف ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں: روڈ پرنس موٹر سائیکل تین سال کی اقساط پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

سینئر صحافی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے حالات بڑے خراب کر دیے تھے ،خاص طور پر جس طرح سے انہوں نے بڑا ظلم کیا تھا جب جہانگیر ترین نے آئی ایم ایف کو کال کی اور خط بھی لکھا دیا تھا ، اسی طرح تیمور ظفر جھگڑا صاحب نے کال کر دی خط لکھا آپس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں آئی ایم ایف کو روکنا چاہیے کہ وہ ہمیں بیل آئوٹ نہ کرے ۔ تو یہ پاکستان کیساتھ بڑا ظلم تھا اور اس سے پہلے انہوں نے جو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے ہم نے ان کے ٹرسٹ کو بریچ کیا ، یہ انہوں نے بہت غلط کیا تھا ۔

مزید پروگرام میں ملاحظہ کریں:

:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *