بینک الفلاح اور روڈ پرنس کے اشتراک سے روڈ پرنس موٹر سائیکلیں اب 36 ماہ کی اقساط پر دستیاب ہیں۔ یہ دلچسپ پیشکش صارفین کے لئے 0٪ مارک اپ اور لچکدار ادائیگی کے اختیارات کے ساتھ موٹر سائیکل کے مالک ہونا آسان بناتی ہے۔
روڈ پرنس 70 سی سی :
روڈ پرنس 70 سی سی کی قیمت 109,500 روپے ہے اور اسے 3 سے 36 ماہ کی قسطوں کے ذریعے خریدا جاسکتا ہے۔ اس ماڈل کی ماہانہ قسطیں 3 ماہ کے لیے 36 ہزار 500 روپے، 6 ماہ کے لیے 18 ہزار 250 روپے، 9 ماہ کے لیے 14 ہزار 193 روپے، 12 ماہ کے لیے 11 ہزار 151 روپے، 18 ماہ کے لیے 8 ہزار 111 روپے، 24 ماہ کے لیے 6 ہزار 592 روپے اور 36 ماہ کے لیے 5 ہزار 75 روپے ہیں۔
روڈ پرنس 70 سی سی پیشن پلس :
روڈ پرنس 70 سی سی پیشن پلس کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہے اور یہ 3 سے 36 ماہ تک کی قسطوں پر دستیاب ہے۔ اس ماڈل کی ماہانہ قسطیں 3 ماہ کے لیے 39 ہزار 833 روپے، 6 ماہ کے لیے 19 ہزار 917 روپے، 9 ماہ کے لیے 15 ہزار 489 روپے، 12 ماہ کے لیے 12 ہزار 489 روپے، 18 ماہ کے لیے 9 ہزار 107 روپے، 24 ماہ کے لیے 7 ہزار 396 روپے اور 36 ماہ کے لیے 5 ہزار 692 روپے ہیں۔
روڈ پرنس 100 سی سی پاور پلس:
روڈ پرنس 100 سی سی پاور پلس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے اور یہ 3 سے 36 ماہ کی اقساط پیش کرتا ہے۔ اس ماڈل کی ماہانہ قسطیں 3 ماہ کے لیے 40 ہزار روپے، 6 ماہ کے لیے 20 ہزار روپے، 9 ماہ کے لیے 15 ہزار 553 روپے، 12 ماہ کے لیے 12 ہزار 222 روپے، 18 ماہ کے لیے 8 ہزار 889 روپے، 24 ماہ کے لیے 7 ہزار 224 روپے اور 36 ماہ کے لیے 5 ہزار 556 روپے ہیں۔
روڈ پرنس 110 سی سی پاور پلس :
روڈ پرنس 110 سی سی پاور پلس کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہے اور یہ 3 سے 36 ماہ کی اقساط پیش کرتا ہے۔ یہ ماڈل ماہانہ قسطوں پر 3 ماہ کے لیے 41 ہزار 167 روپے، 6 ماہ کے لیے 20 ہزار 583 روپے، 9 ماہ کے لیے 16 ہزار 007 روپے، 12 ماہ کے لیے 12 ہزار 577 روپے، 18 ماہ کے لیے 9 ہزار 148 روپے، 24 ماہ کے لیے 7 ہزار 435 روپے اور 36 ماہ کے لیے 5 ہزار 724 روپے دسیتاب ہے۔
اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین بینک الفلاح سے 021-111-225-111 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ کم سے کم پروسیسنگ فیس لاگو ہے، اور پیشکش محدود وقت کے لئے دستیاب ہے، اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔

