پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔

 اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں  پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جہاں انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہونے کا امکان ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئیں

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، وفاقی بجٹ کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حالیہ فیصلوں اور ایکسپورٹرز کو ملنے والے ٹیکس ریلیف کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس نے مارکیٹ کو اس تاریخی بلندی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

editor

Related Articles