پی آئی اے کا کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پیر کو پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس اور دوطرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟ عطا تارڑ کا بڑا بیان سامنے آگیا

رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جاسکیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جاسکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *