جو رسولﷺکا عاشق نہیں وہ کچھ بھی نہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

جو رسولﷺکا عاشق نہیں وہ کچھ بھی نہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جو رسول ﷺ کا عاشق نہیں وُہ کچھ بھی نہیں ، نبی پاکؐ کی تعلیمات کی پیروی انتہائی ناگزیر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی طیبہ مسجد لیاقت آباد میں پرچم کشائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نےانہیں بارہ ربیع الاول کو گورنر سندھ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ہر سال 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل منانے کی قرارداد منظور

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ختم نبوتﷺ کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر مفتی جمیل راٹھور نے ملک اور قوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا بھی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے شہریوںمیں لنگر بھی تقسیم کیا گیا، لوگوں نے گورنر سندھ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیااور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

editor

Related Articles