صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹریز عاچف اکرام شیخ نے حکومتی معاشی پلان کے حوالے سے کہا ہے کہ ملکی معیشت اقتصادی پالیسز کے تسلسل سے ہی ممکن ہے۔
صد ایف پی سی سی آئی عاطف اکرامن شیخ نے معاشی بحالی کیلئے چارٹر آف اکانومی اور قومی پالیسیوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی اہداف کے حصول کیلئے وسیع تر مشاورت اور مربوط پالیسی پر انحصار کرے اور ملکی معیشت کی مکمل بحالی کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروبار سے باہر نکلے اور بطور ریگولیٹر اپنا کردا ادا کرے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 60 ارب ڈالر برآمدات کے ہدف کا حصول ممکن ، اس کیلئے مقامی انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرنا ہونگی تاکہ بیرونی سرمایہ کاری، اوورسیز پاکستانیز اور زراعت یہ تینوں شعبے معاشی بحالی میں اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو شامل کیے بغیر کوئی پالیسی یا پلان کامیاب نہیں ہو سکتا۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چہمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کہا کہ حکومت معاشی پلان میں شرح سود کو کم از کم سنگل ڈیجیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کرے اورحکومت مالیاتی خسارے کو آئندہ پانچ سال میں 3 فیصد سے کم سطح تک لانے کیلئے حقیقی پلان مرتب کرے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوامیں کرپشن سے متعلق انجینئرامیرمقام کھل کربول پڑے
صدر فیڈریشن آف پاکستان چہمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے تجویز دی کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے سمیت دیگر معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آگے بڑھا جائے۔ عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے استدعا کی کہ خسارے کا شکار قومی اداروں کی جلد از جلد نجکاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔