سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی کنارہ کشی کا تاثر ختم کر دیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی کنارہ کشی کا تاثر ختم کر دیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو ریسکیو کرنے نواز شریف سامنے آ گئے اورسیاسی میدان میں متحرک ہو کر یہ تاثر ختم کردیا ہے کہ وہ سیاسی معاملات سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں۔

صدر مسلم لیگ نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ بیٹھ کر خود پنجاب کے عوام کیلئے بجلی کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جس سےیہ تاثر بھی ابھرا کہ مریم نواز کو کامیاب بنانے کےلئے نمواز شریف نے خود سے کمان سنبھال لی ہے۔بس انکی توجہ اب صرف پنجاب پر ہی مرکوز ہے۔ اس حوالے سے جب آزاد ڈیجیٹل نے رکن پنجاب اسمبلی اور چئیرپرسن پرائس کنٹرول کمیٹی سلمیٰ بٹ سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ نواز شریف پنجاب نہیں بلکہ وہ پاکستان میں ترقی کی علامت اور خوشخالی کا استعارہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہر معاملے میں اپنے والد سے رہنمائی لیتی ہیں۔ معاملہ پنجاب کا تھا تو پنجاب ہی کی بات کرنی تھی۔ اس سے ترقی کے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ جو صوبے یا رہنما اس کے خلاف بھول رہے ہیں انکو چاہئے کہ وہ بھی اپنے اپنے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔ میاں محمد نواز شریف ہی ہیں جو جب جب آتے ہیں ترقی کے دور کا نہ صرف آغاز ہوتا ہے بلکہ عوام کو ریلیف کیساتھ خوشخالی کا دروازہ کھلتا ہے، مہنگائی میں کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اپنی چھٹ، اپنا گھر” اسکیم کا افتتاح کر دیا

جب سلمیٰ بٹ سے یہ سوال کیا گیا کہ ن لیگ میں پھر دھڑے بندی کی بات ہو رہی ہے جس پر انکا کہنا تھا کہ مخالفین کو جب کچھ نہیں ملتا تو پھر ن سے ش نکالنے کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف ہوں یا وزیر اعلی مریم نواز سب کے لیڈر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ہیں۔ انھی کے ویژن اور ہدایت پر عمل ہوتا ہے۔ دوسری جانب نام ظاہر نہ کرنے ایک سینئیر لیگی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب سے ہی نواز شریف نے اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ یہی انکا مضبوط قلعہ ہے تاہم انتخابات میں ووٹ بینک بہت متاثر ہوا ہے۔ اب اسی لئے نواز شریف کی سیاست کا زیادہ مرکز پنجاب ہی ہوگا۔ وقت گزرنے کےساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی معاملات کو سمجھ رہی ہیں۔ کچھ ارکان اسمبلی کو یہ شکوہ ضرور ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ملتی نہیں ہے۔ حلقے کے مسائل ہیں لوگ مہنگائی کا گلہ کرتے ہیں۔ بلوں سے تنگ ہیں۔ اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تاہم ابھی حکومت کو چند ماہ ہوئے ہیں بنے ہوئے اس لئے وقت کےساتھ بہت ساری تبدلیاں ہونگی۔ پنجاب کابینہ کی کارکردگی پر ارکان اسمبلی کو تحفظات ہیں جسکا اظہار اسمبلی فلور پر کیا گیا ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *