پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگرہ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹوکو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو زندگی بھر اپنےاصولوں پر ڈٹے رہے اورشہید میر مرتضیٰ بھٹو ایک بہادر رہنما اور جمہوریت پسند تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے جمہوریت، انصاف اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو زندگی بھر اپنےاصولوں پر ڈٹے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کا مساوات اور سماجی انصاف کے لیے غیر متزلزل عزم مشعلِ راہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی زندگی بھٹو خاندان کی عوام کے لیے دی گئی قربانیوں کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں: حکومتی مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج کا معاملہ: وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد ہمیں بہادری، مزاحمت اور ثابت قدمی کی وہ قدریں یاد دلاتی ہے جو بھٹو خاندان کا خاصا ہے اورشہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بہادری، عزم اور وطن سے محبت آج بھی باعثِ تحریک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم اور جیالے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی یاد کو زندہ رکھیں اور جمہوریت، انصاف اور انسانی وقار کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔

