حکومت سندھ نے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی سہولت متعارف کروادی

حکومت سندھ نے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی سہولت متعارف کروادی

سندھ حکومت نے شہریوں کی آسانی کیلئے گھر بیٹھے گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔

وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل میمن نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس عمل کی فیس دس ہزار روپے ہوگی اور بایو میٹرک ویریفیکیشن بھی آن لائن کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں پرمیئم نمبر پلیٹس کی فروخت کے ذریعے صرف چار گھنٹوں میں 67 کروڑ روپے جمع کیے اور ستمبر میں دوبارہ آکشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں ڈیپال کے 2 ورژنز متعارف، قیمتیں بھی سامنے آگئیں

مزید برآں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سائبر نائف سرجری کے منصوبے کا بھی ذکر کیا، جو کہ سندھ میں مفت فراہم کی جاتی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس علاج کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے کچھ عہدیداروں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت منفی سیاست سے گریز کرتی ہے اور عوام کو طویل مدتی فوائد فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست کی تھی، اور سندھ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔اس نئی سہولت سے امید ہے کہ عوام کو مزید آسانیاں فراہم ہوں گی اور آن لائن خدمات کی بدولت رجسٹریشن کا عمل زیادہ سادہ اور تیز ہو جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *