پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے باوجود کل جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدرعامر مغل نے 22اگست شام 4:00بجے ترنول چوک میں پشاور رو ڈ جلسے کا اعلان کر دیا۔عامر مغل کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے NOCکینسل کیا ہے لیکن ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا۔ پوری جلسہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جلسہ کینسل نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں: انٹیلی جنس خدشات، پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ اجازت نامہ منسوخ
انہوں نے کہا کہ پرامن سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جسے ہم کسی بھی قیمت پر سرنڈر نہیں کریں گے۔میںراولپنڈی، اسلام آباد کی عوام سمیت پورے پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو 22اگست شام 4:00بجے ترنول چوک مین پشاور رو ڈ پرپرامن سیاسی جلسے کی دعوت دیتا ہوں ۔یہ ہمیں مار تو سکتے ہیں لیکن پرامن سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔عمران خان کی رہائی، ناجائز حکومت سے نجات اور بدترین مہنگائی کے خلاف سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔