ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ زیر سمندر 2 کیبلز کی خرابی ہے

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ زیر سمندر 2 کیبلز کی خرابی ہے

ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ سروسز کی سست روی کی وجہ سامنے آگئی۔

آزاد ڈیجیٹل کو حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ سست روی اور سروسز کی معطلی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ملانے والی سات زیر سمندر کیبلز میں سے دو میں خرابی ہے۔

پی ٹی اے کے اعلیٰ حکام نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ اے اے ای ون کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان ری روٹنگ کی وجہ سے 250 جی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی طرح ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل (1.5 ٹی) کراچی کے قریب خرابی کی وجہ سے آئوٹ آف سروس ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کو نہ تو سرکاری طور پر بند کیا گیا اور نہ اسے سلو کیا گیا، شزہ فاطمہ

جبکہ آپریٹرز پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو ری روٹ کر رہے ہیں۔

متعلقہ ٹیمیں خرابی کو ٹھیک کر رہی ہیں اور پی ٹی اے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں پیش رفت کو اس کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *