پولیس پر فائرنگ کے الزام میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب گرفتار

پولیس پر فائرنگ کے الزام میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب گرفتار

ترنول میں پولیس پر فائرنگ کے الزام میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔تاہم ارباب عامر ایوب کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاگیا ہے۔ عامر ایوب کیساتھ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک شہاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمودگرفتار

مرکزی رہنما عمر ایوب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ویڈیو بیانات میں ہر صورت ترنول میں جلسے کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ جلسے میں بھرپور شرکت کی جائے تاہم صبح سینئر رہنما اعظم سواتی اڈیالہ جیل پہنچے اور عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر جلسہ ملتوی ہونے کا اعلان کر دیا۔

اچانک جلسہ ملتوی ہونے پر اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *