محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔تاہم جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی/جنو بی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: خضدار 18،کشمیر: کوٹلی08، خیبرپختونخوا: کالام 03، میرکھانی02، پنجاب:بہاولنگر06، راولپنڈی(شمس آباد)، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم اوراوکاڑہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 41،نوکنڈی، تر بت،دادو، سبی اوربہاولنگر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔