گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ میں پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سنٹر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنٹر کا مقصد صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس کے جدید رجحانات کو فروغ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سنٹر کا مقصد صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس کے جدید رجحانات کو فروغ دینا ہے۔ یہ سنٹر خیبرپختونخوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور صوبے کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ سینٹر کو صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک کرنا ایک انتہائی اہم قدم ہو گا، جس سے طلباء اور اساتذہ کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔گورنر کے پیکے فیصل کریم کنڈی نے آج گورنر ہاؤس پشاور میں سینیٹر میاں عتیق سے ملاقات کی جس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر مظہر ارشاد ، معروف ماہر تعلیم پروفیسر ملا خان حیدری ، آئی ٹی ایکسپرٹ طلحہ بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات اور ان کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی
یہ بھی پڑھیں: ملک میں وی پی این کا بڑھتا رجحان:وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رجسٹریشن بارے سفارشات طلب کر لیں
۔ اس اہم ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ میں پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا یہ سنٹر گورنر ہاؤس پشاور میں قائم کیا جائے گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ میں وویمن امپاورمنٹ اور یوتھ انگیجنٹ کے مشن میں یہ سنٹر سنگ میل کا کردار ادا کرے گا س سنٹر کے ذریعے یونیورسٹیوں میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں انقلاب برپا ہو گا۔سنٹر کے ذریعے مقامی صنعتیں عالمی معیار کے مطابق خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں گی، جس سے صوبے کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔