تھیڑز میں ڈرامے کے دوران سٹیج اداکاراؤں پر جرائم پیشہ عناصرکے حملے

تھیڑز میں ڈرامے کے دوران سٹیج اداکاراؤں پر جرائم پیشہ عناصرکے حملے

تھیٹرز میں ڈرامے کے دوران، ڈانس پرفارمنس کے دوران اور اداکاراؤں کے گھروں انکی گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات آج تک تھم نہ سکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں تھیٹرز میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج اداکاراؤں کو بہت سے خطرات کا سامنا رہتا ہے،جرائم پیشہ افراد نشے کی حالت میں ڈانس پرفارمنس کے دوران بھی اکثر فائرنگ کردیتے ہیں۔۔اسکے بعد اداکاراؤں کی گاڑیوں کے تعاقب بھی کیے جاتے ہیں اب تک کئی ایسے واقعات ہوچکے جس میں اداکاراؤں کو فائرنگ کرکے قتل اور زخمی بھی کیا جاتا رہا۔۔ سال 2016 میں نامور اداکارہ قسمت بیگ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جسکے بعد فنکاروں نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیے اور لاہور کے تمام تھیٹر بند کردیے گئے۔۔قسمت بیگ کے قتل کے کچھ ہی روز بعد فیصل آباد نشاط تھیٹر میں اداکارہ سونیا چوہدری پر بھی فائرنگ کا واقع پیش آیا۔۔اس وقت ایک ہی ماہ میں تھیٹروں میں خواتین پر فائرنگ کے چار واقع رونما ہوے تھے جسکے بعد آرٹس کونسل انتظامیہ نے تین تھیٹر بند کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پہلے آرٹیفیشل انٹیلجنس سنٹر کے قیام کا اعلان

رواں برس فائرنگ کے واقعات میں ملتان کے تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی ڈانس پرفارمنس کے دوران فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے باعث اداکارہ ندا چوہدری فوری پرفارمنس چھوڑ کر چلی گئیں۔پولیس کے مطابق ہال میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، ملزم نے ایک فائر کیا، دوسری گولی پسٹل میں پھنس گئی۔پولیس نے بتایا کہ تھیٹرکے ہال میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، ملتان میں ریکس تھیٹر اسکے بعد بابر تھیٹر میں فائرنگ کے واقعات پیش آے، بابر تھیٹر ملتان میں مہک ملک کے گانے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مہک ملک کا بھائی اور ایک کیمرہ مین شدید زخمی ہوگیا تھا۔عوامی اورسماجی حلقوں نے تھیٹروں میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔اسکے علاوہ گجرانوالہ تھیٹر میں ہلڑ بازی پر دو گروپوں میں فائرنگ جیسے بڑے واقع میں واصف بٹ نامی نوجوان جانبحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل شروع: کن کن علاقوں میں بارشوں کا امکان

رواں برس میں پیش آنے والے قاتلانہ حملوں میں اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی گئی جسکے بعد ملزم کو دھرلیا گیا۔ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر عروج خان سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا۔ تھانہ سبزہ زار کی حدود میں اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ناصر خان نامی شخص نے دن دیہاڑے اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔
سٹیج اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر چند روز قبل سبزہ زار میں ہی ایک اور فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں اداکارہ کے کوریوگرافر توصیف شاہ کے بازو پر گولی لگی اور اداکارہ معجزانہ طور پر بچ گئیں اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔آج تک نا تھمنے والے جان لیوا واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ تھیٹر میں اداکاراؤں کی خوبصورتی اور رقص سے محظوظ ہونے کے لیے نشہ میں دھت اکثریت جرائم پیشہ عناصر کی ہوتی ہے جنکو آج تک نہ روکا جاسکا اور نہ ایسے واقعات رک سکے ہیں۔

 

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *