پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا حکومتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا حکومتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوے عدالت میں فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے 

درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ معمولی کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر ہیں، جو عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پر عائد بھاری پٹرولیم لیوی جو فی لیٹر 100 روپے سے زائد ہے عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے اور اسے سراسر ظلم قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ریونیو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اشیائے خورونوش اور مجموعی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا کرنے ساتھ لائٹ ڈیزل سمیت تین پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی گئیں،نوٹفکیشن جاری

درخواست گزار کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں دیا جا رہا، جس سے معاشی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو پٹرولیم لیوی میں فوری اور نمایاں کمی کا حکم دیا جائے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک خود مختار، شفاف اور قانونی نظام تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی جائے۔

editor

Related Articles