برائلر چکن کی قیمت کو پر لگ گئے ، ایک بار پھر بڑا اضافہ

برائلر چکن کی قیمت کو پر لگ گئے ، ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں ایک بار پھر برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان برائلر گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 468 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے بعد شہریوں کی قوتِ خرید پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اسی طرح برائلر زندہ کے تھوک ریٹ کو 309 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 323 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے کے اجراء کے باوجود مختلف علاقوں میں قیمتوں پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں ، شہریوں کے مطابق متعدد مقامات پر دکاندار سرکاری نرخ کے بجائے من مانے ریٹس پر گوشت فروخت کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے خریداروں کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول سستا ، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

دوسری جانب بعض علاقوں میں برائلر گوشت کو “صافی گوشت” کے نام سے بھی فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جہاں اس کی قیمت 590 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے،  یہ صورتحال نہ صرف صارفین کے لیے پریشان کن ہے بلکہ مارکیٹ میں قیمتوں کے عدم توازن کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

دھر فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈے 238 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں، انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

editor

Related Articles