دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلباکیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلباکیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں طلبہ کے لیے مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق طلبہ کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے یونیفارم پہننا ہوگا اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈاپنے ساتھ لے کر جانا ہوگا۔ طالب علم کسی بھی پریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے جن میں میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کے لیے مفت شٹل بس سروس بھی دستیاب ہوگی۔ تاہم طلبہ کے لیے مفت انٹری پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *