الیکشن کمیشن نے این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر 2روزمیں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49جاری کرے۔گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کے دے چکی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عمر ایوب کیخلاف کاروائی کرنے پر غور

دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔ ریٹرننگ آفیسر گنتی کراکر 2دن میں رپورٹ جمع کرائے ۔ الیکشن کمیشن نے حکمنامے میں مزید کہا کہ این اے 79گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن)کے ذوالفقار علی بھینڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *