(مہوش قماس خان)
علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سیاسی عہدیداروں کی تبدیلی کے لئے متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو ہٹوا کر شیخ وقاص اکرم کو لانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو سفارش کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو ہٹانے کے لئے متبادل کا نام پیش کردیا۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اختلافات کے باعث پنجاب میں پارٹی میں اتفاق رائے میں مشکلات تھیں۔ شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کا صدر بنانے کے لئے علی امین اور شبلی فراز بانی پی ٹی آئی کو قائل کر رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں متبادل عہدیداروں کیلئے خیبرپختونخوا ہائوس میں رہائش اور مکمل انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو پیغام بھجوایا کہ میاں اسلم اقبال پارٹی کو متحد نہ رکھ سکیں گے۔ حماد اظہر کے نام پر تحفظات ہیں اس لئے متبادل نام ہونا چاہیے۔