الیکشن کمیشن نے عمر ایوب خان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے عمر ایوب کے تقاریر کا ٹرانسکرپٹ منگوا لیا۔ الیکشن کمیشن عمر ایوب کے تقاریر کا بغور جائزہ لے گا اورعمر ایوب کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن عمر ایوب کے خلاف چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنےکا مقدمہ بھی درج کرے گا۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی حماد اظہر کو ہٹا کر شیخ وقاص اکرام کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سونپنے کی سفارش
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے79گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر 2روزمیں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49جاری کرے۔
گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کے دے چکی ہے۔