تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے پرو پیگنڈا جھوٹاہے ، عسکری ذرائع

تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے پرو پیگنڈا جھوٹاہے ، عسکری ذرائع

تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کےمطابق عسکری ذرائع کے مطابق ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر منفی پرو پیگنڈے کا آغاز کردیا ہے۔

سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیو کو شیئر کرکے پرو پیگنڈاکیا جا رہا ہے کہ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت نیول بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے ، خدکوچہ تھانےکی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں ہیں وہ بھی جعلی ہیں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیادوں پر بلوچستان میں موثر آپریشنز جاری ہیں جن سے دہشت گردوں کو ہنٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس، آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب کی منظوری

ان بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف و ہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کے لئےچوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *