پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ یکم ستمبر سے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست سے کرے گی جس کا اطلاق یکم سے 15 ستمبر تک ہوگا۔بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمت 80.40 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 885 ڈالر فی بیرل ہے۔ مزید برآں، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا ہے، جس سے مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3، 5 اور 10 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کتنے میں ملیں گے ؟ قیمتیں سامنے آگئیں

ایک اندازے کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں6 سے 10 روپے فی لیٹر کمی ہوگی جس سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ فی لیٹر پٹرول کی قیمت 260 روپے 96 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہے۔ متوقع کمی سے پٹرول کی قیمت 254.96 روپے فی لیٹر یا 250.96 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 261.7 روپے فی لیٹر یا 260.7 روپے فی لیٹر پر آ جائے گی۔

تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کی بعدیکم ستمبر کو قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *