انٹرا پارٹی انتخابات کیوں نہیں کروائے؟ سربراہ جمعیتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن میں طلب

انٹرا پارٹی انتخابات کیوں نہیں کروائے؟ سربراہ جمعیتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن میں طلب

پی ٹی آئی کےبعد جمیعت علمائے اسلام پاکستان بھی انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروان پر الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آ گئی ہے اور الیکشن کمیشن نے سربراہ جمعیتِ علمائے پاکستان مولانا فضل الرحمان کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر سربراہ جمعیتِ علمائے اسلام  پاکستان مولانا فضل الرحمان کو پارٹی میں انٹرا انتخابات نہ کروانے پر طلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سربراہ جمیعتِ علمائے پاکستان مولانا فضل الرحمان کو ذاتی حیثیت میں اگست 29 کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا ہے۔زرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کو الیکشن کمیشن کا نوٹس موصول ہوگیا ہے اور

یہ بھی پڑھیں: تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند

الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرجمیعت علمائے اسلام پاکستان کونوٹس جاری کیا ہے، الیکشن کمیشن سے جاری نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو  اگست 29 کو صبح دس بجے طلب کرلیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *