فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیا ہے کہ اسمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کی ایمنسٹی سکیم کے بارے میں سوشل میڈیا پرچلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اسمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے بارے میں کوئی تجویز وفاقی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔
ایف بی آر نے عوام سے استدعا کی ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی اور غیر مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں کیونکہ ایف بی آر کے زیرِ غور ایسی کوئی تجویز نہیں ہے کہ اسمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کیا جائے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ایسی کوئی تجاویز سامنے آئی ہیں۔