ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے تحت آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا

ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے تحت آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا ہے جس کے زریعے
نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں گے اور فائلر بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کو آرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم کے تحت آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا اجراء کر دیا گیا ہے جس کے زریعے آسانی سے نان فائلر فائلر بن سکتے ہیں اور فائلر بنتے ہی 236 G اور 236 H کا ٹیکس بلترتیب 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ہوجائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ہے ۔ انہوں کہا کہ تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا اورآسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاونٹ نمبر درج کرے گا اور اس بینک اکاونٹ میں ریفنڈ کی رقم خودکار طریقے سے ریفنڈ ہو جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید کردی

نعیم میر نے واضح کیا کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے گا اورآسان ٹیکس ریٹرن خودکار طریقے سے ٹریڈر کو اس کا واجب الادا ٹیکس بتا دے گا۔ نعیم میر نے کہا کہ ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے تاجر برادری سے استدعا کی کہ تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مزاکرات کی میز پر آجائیں۔ یہ ہم سب کا ملک ھے اور ہم نے ملکر ہی اسے چلانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *