آزاد کشمیر کے سابق قائم مقام وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز کا انتقال ہوگیا۔
چودہدی محمد عزیز کا انتقال آج صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتال میں ہوا۔ اسلام آباد میں نماز جنازہ کے بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ روانہ کر دی گئی ۔
مزید پڑھیں:کارساز سروس روڈ حادثہ : ملزمہ کی منشیات کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ مثبت
چوہدری محمد عزیز کے نماز جنازہ میں سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سردار عتیق اور یعقوب خان نے بھی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسب بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
چوہدری عزیز تین بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہےاور ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔