شاہدرہ ٹاؤن لاہور کے متاثرہ شہری نے کہا کہ گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں اور 7 ماہ سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکا ہوں ، انتہائی مایوسی میں یہ قدم اٹھانا پڑا۔
شاہدرہ ٹاؤن لاہور کے رہائشی نے غربت سے تنگ آ کر بیوی بچوں کو زہر دیکر خود بھی زہر کھا لیا جنہیں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری پوری فیملی کو اسپتال منتقل کیا اور بروقت طبی امداد کے بعد میاں بیوی سمیت 7 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کے مطابق شہری نے غربت سے تنگ آ کر اپنی بیوی اورپانچ بچوں کو زہر دیا ، پوری فیملی زیر علاج ہے حالت خطرے سے باہرہے، زہر کھانے والوں میں بیوی شکیلہ، بچی کومل، بسمہ، نادیہ، 10 سالہ حسن اور 9 سالہ حسین شامل ہے۔

