ہم نیوز کے صحافی خرم اقبال گھر واپس پہنچ گئے

ہم نیوز کے صحافی خرم اقبال گھر واپس پہنچ گئے

ہم نیوز اسلام آباد بیورو کے پروڈیوسر خرم اقبال اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے خرم اقبال کو پیکا ایکٹ کے تحت حراست میں لیا تھا۔

قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ خرم اقبال لاپتہ نہیں ہیں بلکہ پیکا ایکٹ کے تحت زیر حراست ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خرم اقبال پر فیک ویڈیو بنانے کا الزام ہے اور فیک ویڈیو بنانا صحافتی اقدار کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ خرم اقبال دن ایک بجے کے قریب لاہور کے علاقے صحافی کالونی میں اپنی بہن کے گھر موجود تھے، جہاں سے انہیں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔

خرم اقبال نے ایکس پر اپنے پیغام میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں، ابھی گھر کی طرف جا رہا ہوں.

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ کے معاملے پر سینئر صحافی حماد حسن نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا دیئے

Related Articles