وزیراعلیٰ بلوچستان نے بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورسے متعلق بڑا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورسے متعلق بڑا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلاب میں پھنسے افراد کو اپنی جان پر کھیل کر بچانے پر ایکسکیویٹر ڈرائیورمحب اللہ کو نقد انعام اور نوکری دینےکا اعلان کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے قلعہ عبداللہ کے بہادرایکسکیویٹرڈرائیور محب اللہ کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے محب اللہ کو شاباش دی اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محب اللہ کو پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے اور اس کے آبائی علاقے میں سکول بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورکو گیلنٹری ایوارڈ کیلئے نامزدکرےگی۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد پھنس گئے تھے جن سب کو محب اللہ نے جان پر کھیل کر بچالیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میں خودقیدہوں،باقی رہنمابھی باہرنکلیں اورگرفتاریاں دیں،عمران خان

محب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *