مشکل وقت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )چھوڑنے والے رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کا عمل روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بنائی گئی 7 رکنی کمیٹی کسی بھی رہنما کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کا معاملہ التوا میں رکھا جائے گا۔ کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور شاندانہ گلزار شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہلی ، روہت اور جڈڈیجا کے بعد بھارتی اہم عہدیدار کا سفر ختم
کمیٹی خواتین رہنماؤں کے معاملات کا جائزہ لے گی اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی ناموں کی حتمی فہرست چیئرمین پی ٹی آئی کو ارسال کرے گی جس کے بعد فیصلہ کریں گے۔

