مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں بڑی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد قیمت 2516 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے باوجود مارکیٹوں میں ایڈجسٹمنٹ کے باعث جمعرات کو 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کی کمی سے 261500 روپے کی سطح پر آگئی اور10گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کی کمی سے 224197 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں: یاماہا موٹرسائیکلوں کی ستمبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئی

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *