پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خسارے میں پیٹرول پمپ نہیں چلاسکتے اور دنیا میں ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپس چلائے جائیں، ہمیں دہرا ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں، مطالبات کی منظوری کے لیے 5 جولائی کو ہڑتال کریں گے۔
مزید پڑھیں: ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی
انہو ںنے کہا کہ اگر ہمارا کاروبار متاثرہوا تو ہم سخت اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی تیل ملک میں سمگل کیا جا رہا ہےاور ہماری آواز نہیں سنی جارہی ہے، ہم نے سب سے رابطہ کیا لیکن ہمیں کوئی موثر جواب نہیں ملا۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں، سمگلنگ کو روکنے کے لئے ایرانی تیل پر ٹیکس عائد کرنا چاہئے ،سمگلنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے آج وزیرخزانہ سےایک اہم مسئلے کے حوالے سے ملاقات کی اور ہمیں بتایا گیا کہ ہم پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پہلے ہی ہمارا مارجن کم ہے اوپر سے نیا اضافی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

