صحافیوں کو بااختیار بنانے اور صحافتی کوریج اور اخلاقیات کو بڑھانے کے لیے’الجزیرہ ویک‘ کا آغاز

صحافیوں کو بااختیار بنانے اور صحافتی کوریج اور اخلاقیات کو بڑھانے کے لیے’الجزیرہ ویک‘ کا آغاز

صحافیوں کو بااختیار بنانے اور صحافتی کوریج اور اخلاقیات کو بڑھانے کے لیے تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ عالمی ادارے کے اشتراک سے پہلی بار صحافتی تریبیتی سرگرمیوں کا ہفتہ منایا جارہا ہے۔

جس میں صحافت کے طلباء کے لیے تین تربیتی کورسز اور صحافت کے پیشے کے مستقبل پر سیمینار شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، وفاقی وزیر نے صحافیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے حکومتی اقدام کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اداروں کو صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے عالمی ادارے کی اس کاوش کو سراہا۔

75 سے زائد طلباء تربیتی کورسز میں حصہ لے رہے ہیں۔ عالمی ادارے کے میڈیا انیشیٹوز مینیجر مونتاسر مارائی نے میڈیا اداروں کی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ اس شعبے میں صحافتی صلاحیتوں کو فروغ دے کر ان کی مدد کرے۔ انہوں نے صحافیوں کی نئی نسل کی تیاری میں یونیورسٹیوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

عالمی ادارے نے صحافیوں کو اسلامو فوبیا سے متعلق مسائل کو کور کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک خصوصی گائیڈ شروع کیا۔ گائیڈ کے مصنف اسامہ بن جاوید نے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کی روشنی میں خاص طور پر غزہ کی جنگ کے بعد اس کی اہمیت کو پیش کیا۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گائیڈ کی اہمیت پر بھی تبصرہ کیا۔

editor

Related Articles