آزاد کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا ہے جہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایکشن کمیٹی کے سربراہ راشد یوسف عرف راشو جٹ نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق راشو جٹ کالعدم ایکشن کمیٹی کے سربراہوں میں سے ایک ہیں اور ان کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں تاہم اب ایک ویڈیو میں راشو جٹ نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “فوج میری ہے اور ملک میرا ہے” اور “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔
🚨🚨 بریکنگ: برطانیہ میں مقیم کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ، راشو جٹ نے تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لی۔
انہوں نے کہا، “فوج میری ہے اور ملک میرا ہے” اور “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔۔۔ pic.twitter.com/FWFy0X3PHW— Azaad Urdu (@azaad_urdu) June 25, 2026

