ابراراحمد کرکٹ کیوں چھوڑناچاہتاتھا؟راشد لطیف نےبڑاانکشاف کردیا

ابراراحمد کرکٹ کیوں چھوڑناچاہتاتھا؟راشد لطیف نےبڑاانکشاف کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ووکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہا ہےکہ گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور حکومت کے کام ہیں کہ ٹیلنٹ والے لڑکوں کو مواقع فراہم کریں ۔

راشد لطیف نے کہا کہ ملک میں پروفیشنلزم کی کمی کے نتیجے میں کرکٹ گراؤنڈز کی بھی کمی ہے۔ اگرآپ کے گھر کے نزدیک گراؤنڈ ہو گا تو کھیل کا شوق پیدا ہوتا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کے جس گراؤنڈ سے کرکٹ کے 7 کپتان نکلے وہاں پر سڑک بنادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کا ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے انعام اپنی جیب سے دینے کا اعلان

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد کرکٹ کوچھوڑنا چاہتا تھا، وظیفہ لگنے کی وجہ سے کرکٹ کھیلا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ سپورٹس کا کوئی انفرا اسٹرکچر نہیں، کھلاڑی خود اُوپر جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شاہین(کرکٹر)جنہوں نے بھارتی حسیناؤں سے شادیاں کیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *