پی ٹی اے انٹرنیٹ پر مواد بلاکنگ میں خود کفیل ہوگیا

پی ٹی اے انٹرنیٹ پر مواد بلاکنگ میں خود کفیل ہوگیا

پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے 2369 یو آر ایل بلاک کردیئے۔ ڈبلیو ایم ایس سسٹم کے تحت 183 موبائل اپلیکشنز بھی بلاک کی گئیں بلاک کی گئیں۔ ویب سائٹس شہریوں کا ذاتی ڈیٹا ظاہر کرنے میں ملوث تھیں جو کہ بلاک کی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق بلاک کی گئی اپلیکشنز شہریوں کی شناختی معلومات پبلک کرنے میں ملوث تھیں۔پی ٹی اے کا ڈبلیو ایم ایس سسٹم ڈیپ پیکٹ انسپکشن کا حامل ہے۔ یہ سسٹم گیٹ وے لیول پر انٹرنیٹ ٹریفک کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔

نئے نظام سے غیرقانونی مواد کو بلاک کرنے کا آغاز ہوگیا۔نظام کے ذریعے اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالی آئی ڈیز کی نشاندہی کی گئی۔ نظام کے ذریعے پی ٹی اے مواد بلاکنگ میں خود کفیل ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *