شہباز شریف کی حکومت میں شمولیت، فضل الرحمان کا جواب آگیا

شہباز شریف کی حکومت میں شمولیت، فضل الرحمان کا جواب آگیا

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

یہ دعوت دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دی گئی جس میں نائب وزیر اعظم اشفاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر حکام بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اگلا پلان سامنے آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت میں شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ حکومت کا حصہ بنیں۔

ذرائع کے مطابق اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تو جہاں کھڑا تھا آج بھی وہیں ہوں لیکن راستہ تو آپ نے بدلا، میں اپنی جماعت سے مشورہ کر کے بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینلز کی فراہمی,پنجاب حکومت نے پلان کو حتمی شکل دیدی

یاد رہے کہ کچھ دن قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کیساتھ بھی ملاقات کے دوران بھی مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کیلیے وقت کا کہا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *