پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ امید کر سکتے ہیں کہ فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید نہ رہے، فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ ( فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت ) ریاست کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح اور مہنگائی میں کمی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار
رؤف حسن کا کہناتھاکہ عمران خان نے محموداچکزئی کو اجازت دی ہےکہ وہ سیاسی جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے گفتگو کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں تو وہ بالکل کوشش کریں۔