وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی اہم ملاقات، قومی سلامتی اور سفارتی پیش رفت پر تفصیلی مشاورت

وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی اہم ملاقات، قومی سلامتی اور سفارتی پیش رفت پر تفصیلی مشاورت

لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ایک نہایت اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، سفارتی سرگرمیوں اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات وزیراعظم کے حالیہ غیر ملکی دوروں سے واپسی کے بعد منعقد ہوئی، جسے موجودہ قومی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، بدلتے ہوئے عالمی حالات اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر جامع گفتگو ہوئی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت، خطے میں امن و استحکام کے امکانات اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور فعال سفارتکاری ناگزیر ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس دوران اندرونی امن و امان، سرحدی حالات اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *