کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شریک افراد کی نگرانی، فہرستیں مرتب کی جانے لگیں

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شریک افراد کی نگرانی، فہرستیں مرتب کی جانے لگیں

۔کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج میں شریک افراد کی نگرانی اور ان کے ڈیٹا کی چھان بین کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جدید تکنیکی ذرائع بشمول موبائل میپنگ اور جیوفینسنگ کے ذریعے احتجاجی سرگرمیوں میں شریک افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی ادارے لانگ مارچ اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار کر رہے ہیں، تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سیکیورٹی اہلکارشدید زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف مختلف انتظامی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کی معطلی، ای سی ایل میں شمولیت، پاسپورٹ کی بندش اور موبائل سمز کی معطلی جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ریاستی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ہرصورت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

editor

Related Articles