بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے اہم خبر

بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے اہم خبر

بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے لئے ایک اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے بعد موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 42 دن کے انتظار کی مدت ختم کردی گئی ہے۔ اب شہری لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے فوری بعد ٹیسٹ دے سکتے ہیں اور لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سہولت کی فراہمی کا مقصد قیمتی وقت کی بچت اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو فروغ دینا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اب شہری ایک، دو یا پانچ سال کے لیے موٹر سائیکل لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے لائسنس مراکز پر کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

شہریوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لئے صرف اپنا شناختی کارڈ لانے کی ضرورت ہے۔ تمام ڈرائیونگ لائسنس کے عمل کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *