جے یو آئی کاتحریک انصاف کیساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کافیصلہ

جے یو آئی کاتحریک انصاف کیساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کافیصلہ

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہےجے یو آئی کسی کئ ساتھ نہیں ، ہم صرف عوام کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوارن ان کا کہنا تھا کہ 2024 کا انتخاب الیکشن نہیں آکشن تھا، موجودہ حکومت کو کسی بھی صورت میں سپورٹ نہیں کریں گے ۔ اپوزیشن میں بیٹھنا منظور ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کا اتحاد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بغیرحکومت بن توسکتی ہے مگرچل نہیں سکتی۔ پی ٹی آئی کیساتھ اسمبلی کے اندر ایک دوسرے کا ساتھ دیناطے ہوا، حکومت بتائے ججز کی تعداد بڑھانے کی کیا ضرورت پیش آئی ؟ ۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹرعلی سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور مراد سعید میں رابطے کی تردید کردی

ججز کی تعداد بڑھانے کے وقت کی نوعیت کو بھی دیکھیں گے، پی ٹی آئی ملاقات کرنے بار با آئی لیکن یہ فیصلہ کن قوت نہیں ،پی ٹی آئی کی فیصلہ کن قوت بانی ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کے موقف الگ ہیں، کس سے بات کریں،ججز کے معاملے پر حکومت ہمیں قائل کر لے تو حمایت کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *