پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبد الرحمن خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبد الرحمن خان، جنہیں ببلی خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو اینٹی کرپشن میانوالی نے گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبد الرحمن خان کی گرفتاری تحصیل عیسی خیل کے ترقیاتی منصوبوں اور شیخ والا سرکیہ مین روڈ میں کرپشن کے الزامات کے تحت عمل میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف 8 ستمبر کا جلسہ ضرور کرے گی، بیرسٹر گوہر خان
ان پر ترقیاتی منصوبوں میں مالی بدعنوانی اور سرکیہ مین روڈ میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام ہے۔
گرفتاری کے بعد، عبد الرحمن خان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مزید قانونی کارروائی کا امکان ہے۔